Post Top Ad




جنوری 16, 2024

آرمی چیف کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کا دورہ، ہتھیاروں کا مشاہدہ کیا

آرمی چیف نے مختلف ہتھیاروں کا مشاہدہ کیا۔ فوٹو: آئی ایس پی آر


 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کینٹ  کا دورہ کیا اور مختلف  مصنوعات کا مشاہدہ کیا جن میں ٹیسٹ اور ٹرائلز کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ نئے ہتھیار اور بارود شامل ہے۔


پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ کیا جہاں انہیں پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں، مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں کردار اور تعاون سمیت برآمدی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے پی او ایف مصنوعات کا مشاہدہ بھی کیا جس میں ٹیسٹ اور ٹرائلز کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ نئے ہتھیار اور بارود بھی شامل ہیں۔

فوٹو: آئی ایس پی آر

فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پی او ایف افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی پیداواری ادارے کو پاکستان کی اہم دفاعی صنعت بنا کر ملکی سلامتی اور معیشت میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پی او ایف جیسی مقامی صنعتوں کی ترقی سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے اقدامات اور کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنایا جاسکے۔

Post Bottom Ad