Post Top Ad




فروری 03, 2024

علی ظفر 5 سال بعد پی ایس ایل میں واپسی کے لیے تیار


گلوکار علی ظفر کی پانچ سال بعد ایک بار پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل میں واپسی ہو رہی ہے۔


علی ظفر اس سال پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کا  آفیشل ترانہ گائیں گے جس کی تصدیق پی ایس ایل کے مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت خود گلوکار کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

پی ایس ایل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے علی ظفر کی جاری کردہ مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار پیانو پر ایک دھن بجا رہے ہیں جب کہ کیپشن میں عندیہ دیا گیا ہے کہ انہوں نے لیگ کے آفیشل ترانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

کیپشن میں لکھا تھا 'سیٹی تو بجے گی، علی ظفر اپنے جادوئی انداز میں پی ایس ایل کے نویں سیزن کے ترانے کے لیے تیار ہیں'۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا گیا، شائقین کا کہنا ہے کہ انہیں کب سے انتظار تھا کہ علی ظفر واپس آئیں اور پاکستان سپر لیگ کا ترانہ اپنی آواز میں گائیں۔

دوسری جانب پاکستان گلوکارہ آئمہ بیگ علی ظفر کے ساتھ اس سیزن کا گانا گائیں گی، تاہم مداحوں کی جانب سے آئمہ بیگ کے ترانہ گانے پر زیادہ خوشی کا اظہار نہیں کیا جارہا۔

Post Bottom Ad