Post Top Ad




فروری 18, 2024

پی ایس ایل 9: افتتاحی میچ میں اسلام آباد یوناٹیڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی



 لاہور:پاکستان سپر لیگ 9 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز  نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور  میں 5 وکٹ پر 195 رن بنائے، جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 19 ویں اوور میں 52 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے وین ڈر ڈوسن کی شاندار اننگ کی بدولت 195 رن بنائے۔

پاکستان سپرلیگ کے 9 ویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں علی ظفر، عارف لوہار اور نتاشہ بیگ سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کی گئی اور لیزر شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔

پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Post Bottom Ad