Post Top Ad




فروری 15, 2024

پاکستان سپر لیگ 9 کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا



 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا آفیشل اینتھم ریلیز کر دیا گیا۔ 


پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  پی ایس ایل 9 کا اینتھم  'کُھل کے کھیل' ریلیز کیا گیا جسے معروف گلوکار علی ظفر نے گایا ہے۔  علی ظفر کےساتھ ساتھ  گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔

ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی شائقین نے نئے ترانے پر ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کررہے ہیں۔ کچھ لوگ علی ظفر کی واپسی کو سراہ رہے ہیں تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ علی ظفر کے ترانہ گانے کے باوجود بھی انہیں کچھ  خاص پسند نہیں آیا۔

خیال رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

Post Bottom Ad