Post Top Ad




فروری 16, 2024

نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

 


نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت میں 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

Post Bottom Ad