Post Top Ad




فروری 23, 2024

پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار، نو منتخب ارکان اسمبلی پہنچ گئے

 


ارکان اسمبلی کی حلف برداری کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔


پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا تھا جو تاخیر کا شکار ہے جب کہ نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی حلف برداری کے لیے اسمبلی پہنچ چکے ہیں۔


پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں ہوگا جس میں اسپیکر نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔


مسلم لیگ (ن) کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز بھی حلف اٹھانے کے لیے اسمبلی پہنچ چکی ہیں۔

Post Bottom Ad