Post Top Ad




فروری 07, 2024

ملک بھر میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا

 


12 بجتے ہی پاکستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے۔  اشتہارات اور میڈیا تشہیر پر پابندی عائد ہوگئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہوگیا، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوتے ہی الیکشن مہم کے لیے اشتہارات اور دیگر تحریری مواد کی الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر بھی پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ 8 فروری بروز جمعرات کو صبح 8 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ 

 ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ کے لیے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے ، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جاسکے گا۔

Post Bottom Ad