Post Top Ad




فروری 06, 2024

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہوگئے

 


لاہور:  پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی بلا مقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق  محسن نقوی بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37ویں چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

قائم مقام چیئرمین پی سی بی اور الیکشن کمشنر شاہ خاور محسن نقوی کے چیئرمین منتخب ہونے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

 پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس میں پیٹرن کے دو نمائندے محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے شامل تھے، ان کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر ، ڈیرہ مراد جمالی، لاڑکانہ، بہاولپور ، سوئی ناردرن گیس، غنی گلاس، اسٹیٹ بینک اور  پی ٹی وی گورننگ بورڈ کا حصہ تھے۔

 محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے مضبوط ترین امیدوار تصور کیا جا رہا تھا جو اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی تین سال کے لیے ہوتی ہے اور  محسن نقوی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد چیئرمین پی سی بی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ 

Post Bottom Ad