Post Top Ad




مارچ 30, 2024

کراچی میں پتنگ اڑانے اور بیچنے پر پابندی عائد


کمشنرکراچی نے شہر میں پتنگ بنانے، اسے پیچنے اور اڑانے  پر  پابندی عائد کردی ، دفعہ 144 کے تحت  پابندی کا اطلاق  ہوگا۔

کراچی میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ بنانے اوربیچنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

 کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ شہریوں کو پتنگ کی ڈور سے محفوظ رکھنےکے لیے پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

 کمشنرکراچی کے مطابق بعض عناصر دھاتی اور تیز دھار والے مانجھے بنا رہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی 30 مارچ سے 29 مئی تک رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: پتنگ بنانے والی فیکٹریوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس متحرک، کریک ڈاؤن جاری

Post Bottom Ad