Post Top Ad




مارچ 31, 2024

حکومت نے عید سے پہلے پیٹرول مزید مہنگا کردیا


حکومت نے پیٹرول  مزید مہنگا جبکہ  ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کر دیا۔


وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔


مٹی کا تیل میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 38 پیسے کمی کردی گئی جس کے بعد نئی قیمت 167روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Post Bottom Ad