Post Top Ad




اپریل 04, 2024

حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوگئے



حافظ نعیم الرحمان امیرِ جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوگئے۔

حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ  2029 تک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر  رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے امیر کےانتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے 45 ہزار سے زائد ارکان نے ووٹ ڈالا۔ حافظ نعیم الرحمان 80 فیصد سے زائد  ووٹ لےکر  امیر منتخب ہوئے۔

 نئے امیر کے انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے انتخابی کمیشن  نے ارکان کی رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان کیا تھا، جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور  حافظ نعیم الرحمان شامل تھے۔ اراکین ان 3 کے علاوہ بھی کسی رکن کے امیر کے منصب پر انتخاب کے لیے اپنی رائے دے سکتے تھے۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی میں دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق اپنی دوسری دفعہ مدت امارات 8 اپریل کو پوری کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر ہیں۔ ان سے قبل مولانا مودودی رحمتہ اللہ، میاں طفیل، قاضی حسین احمد، منور حسن اور سراج الحق جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوچکے ہیں۔ 

Post Bottom Ad