کراچی اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے لیکن اس کے باوجود شہر کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹر ک کی جانب سے اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کئی علاقوں میں 12سے14گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جہاں ڈیفنس، ہجرت کالونی، سلطان آباد، گلشن اقبال، گلبرگ، ملیر، ماڑی پور، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی،اورنگی ٹاؤن اور ناظم آباد میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے۔
اس کے علاوہ ایف بی ایریا، گڈاپ، گارڈن، گذری، گلستان جوہر، گلشن معمار ، بلدیہ، بلوچ کالونی، سوک سینٹر، ریلوے کالونی، جیکب لین، جیل روڈ، کورنگی، لانڈھی، لیاقت آباد اور لیاری میں 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
لوڈشیڈنگ سے مثتثنیٰ قرار دیے گئے علاقوں میں بھی ٹیکنیکل فالٹ کے نام پر رات گئے گھنٹوں بجلی بند رکھی جارہی ہے۔