Post Top Ad




جون 16, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024: پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 36 ویں گروپ میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔


فلوریڈا کے لارڈہل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر بابراعظم کا کہنا تھاکہ تین سے چار دن سے پچ کوور تھی، اس لیے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

آئرلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں صفر پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کے بعد آئرلینڈ کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں تاہم ساتویں وکٹ پرگیرتھ ڈیلانے اور ایڈائر نے 44 رنز کی شراکت بنائی۔ 

آئرلینڈ کی ٹیم مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 106 رنز بنا سکی۔ آئرلینڈ کی جانب سے  گیرتھ ڈیلانے 31،  جوس لٹل22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عماوسیم نے 3، 3، محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آئرلینڈ کے 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز محتاط رہا تاہم 23 رنز پر پہلی وکٹ صائم ایوب کی گری جو 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد محمد رضوان بھی 17 رنز بنا کر کیچ ہوگئے۔

فخر زمان 5 اور عثمان خان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ گرین شرٹس کی پانچویں وکٹ 57 رنز پر گری جب شاداب خان صفر پر  آؤٹ ہوئے، اس کے بعد عماد وسیم بھی 4 رنز پر آسان کیچ دے بیٹھے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ محض رسمی کارروائی ہے کیونکہ اب دونوں میں سے کسی ٹیم کا ایونٹ میں آگے بڑھنےکا کوئی امکان نہیں۔ 

Post Bottom Ad