Post Top Ad




جون 10, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024: ساؤتھ افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 4 رنز سے شکست دے دی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024  میں ساؤتھ افریقا نے بنگلادیش کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

نیویارک میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 21 ویں میچ میں ساؤتھ  افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ساؤتھ افریقا  کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 113رنز بناسکی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے  ہینرک کلاسن 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر  نے 26 اور کوئنٹن ڈی کک نے 18 رنز بنائے۔

بنگلادیش کے تنظیم حسن نے 18رنز دےکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تسکین احمد نے 2 اور  رشاد حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

114 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ 200 اوورز میں 7 وکٹ پر 109رنز بناسکی۔

بنگلادیش کی جانب سے  توحید ہرڈائے37 اور محمود اللہ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ اینرخ نورکیا اور ربادا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Post Bottom Ad