Post Top Ad




جون 11, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹ سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی

 


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  2024 میں پاکستان نے  کینیڈا کو  7 وکٹ سے شکست دے دی۔ 

نیویارک میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

کینیڈا نے مقررہ 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔کینیڈا کی جانب سے ارون جانسن نے 52  رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم نے107 رنز کا ہدف 17.3 اوورز  میں 3 وکٹ کےنقصان پر حاصل کرلیا۔

کینیڈا کے خلاف محمد رضوان نے نصف سنچری بنائی جب کہ  بابراعظم  نے33، صائم ایوب نے 6 اور فخر زمان نے 4 رنز بنائے۔

 پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر پلیئر آف دی میچ قرار دیے گئے انہوں نے 4 اوورز میں 13 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Post Bottom Ad