Post Top Ad




جون 04, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024:جنوبی افریقا نے سری لنکا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

 


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے گروپ ڈی کے میچ میں  جنوبی افریقا نے سری لنکا کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔


جنوبی افریقا نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 78 رنز کا ہدف با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان ہسارنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقی بولرز نے اننگز کے آغاز کے ساتھ ہی سری لنکن بیٹرز کو قابو میں رکھا اور کوئی بھی بیٹر بڑی اننگز نہ کھیل سکا،سری لنکا کے 8 بیٹرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

افریقی بولرز کی شاندار بولنگ کے خلاف پوری سری لنکن ٹیم 20 ویں اوور میں صرف 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کامندو مینڈس نے 11 اور انجیلو میتھیوز نے 16 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر نوکیا نے 7 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رباڈا اور کیشو مہاراج نے 2،2 وکٹیں لیں۔

Post Bottom Ad