Post Top Ad




جون 14, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024: آئر لینڈ اور امریکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ، پاکستان ورلڈ کپ سے باہر

 


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں آج آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان گروپ اے کا  اہم میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا جس کے بعد پاکستان سپر 8 مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا اور امریکا اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔

لاڈرہل فلوریڈا میں ہونے والا یہ اہم  میچ بارش کی وجہ سے  تاخیر کا شکار رہا اور ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔

امریکا اور پاکستان کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے ( پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے) شروع ہونا تھا۔تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ 

بارش کی وجہ سے کھیل نہیں ہوا اوردونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا جس کے بعد گروپ اے میں امریکا 5 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گیا ہے جبکہ پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

پاکستان کے ایونٹ میں رہنے کے لیے آج آئرلینڈ اور امریکا کا میچ ہونا ضروری تھا اور اگر میچ ہوتا تو اس میں امریکا کی شکست  بھی ضروری تھی۔  

تاہم گروپ اے سے بھارت اور امریکا کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے بعد اب 16 جون کو پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ بے معنی ہوگیا۔

پاکستان کے ساتھ آئرلینڈ بھی آفیشل طور پر ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

Post Bottom Ad