Post Top Ad




جون 30, 2024

ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا



آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بارباڈوس میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بھارت نے 2007 میں دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائی اور اب روہت شرما نے دوسری بار بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنایا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نےٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ٹی ٹوئنٹی کا آخری ورلڈکپ اور آج کا فائنل بھارت کیلئے آخری میچ تھا۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے نئی نسل کیلئے جگہ چھوڑی جائے، امید ہے کچھ اچھے پلیئرز ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔

جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد پہلے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور پھر پریس کانفرنس میں روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔

روہت شرما نے کہا کہ اس فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔

 

Post Bottom Ad