Post Top Ad




جون 27, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش


کراچی کے  مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔


گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، واٹر پمپ اور نارتھ کراچی میں بھی طوفانی بارش ہورہی ہے جب کہ گلستان جوہراورگلشن اقبال میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے شمال مشرقی حصے میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسانے والے بادل موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مضافات اور  چند مقامات پر آج  دوپہریا شام میں بارش کا امکان ہے۔ 

Post Bottom Ad